نئی دہلی(یو این آئی):سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے لیے لازم نہیں ہے کہ وہ ہر بدعنوانی کے مقدمے میں ایف آئی آر درج کرنے سے پہلے ابتدائی تحقیقات کرے ، وہ براہ راست مقدمہ درج کر سکتا ہے۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ ، جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس بی وی ناگرتنا کی بنچ نے اپنے فیصلے میں عدالت عظمیٰ کی روایت اور سی بی آئی مینول کے التزامات کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس سے متعلق ہر مقدمے میں ابتدائی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ سی بی آئی اگر ابتدائی انکوائری کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو ملزم اس کا مطالبہ (ابتدائی تحقیق کے لیے) کے حق کے طور پر نہیں کر سکتا۔
عدالت عظمیٰ نے یہ فیصلہ اس وقت دیا جب تلنگانہ کے وزیر تعلیم آڈیمولپو سریش اور ان کی آئی آر ایس اہلیہ ٹی این وجے لکشمی کے خلاف ان کے معلوم ذرائع آمدنی سے زیادہ اثاثہ رکھنے کے ایک مقدمے میں درج ایف آئی آر کے بارے میں اٹھے سوال کے معاملے سے متعلق متعلق ایک عرضی کی سماعت کر رہی تھی۔ سنہ 2017 میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی جسے ہائی کورٹ نے منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔ سی بی آئی نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS