حاملہ خاتون نے ہندوستان واپسی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی

0

نئی دہلی:دبئی میں انجینئر کی حیثیت سے کام کرنے والی ایک ہندوستانی خاتون نے ڈلیوری کے لئے اپنے ملک آنے کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
کیرلہ کے کوزیکوڈ کی رہنے والی اے۔گیتا سریدھرن نے درخواست میں کہا ہے کہ وہ دبئی میں شوہر کے ساتھ رہتی ہے اور حاملہ ہے۔جولائی میں اس کی ڈلیوری
ہونی ہےاور وہ مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتہ آنا چاہتی ہے،کیونکہ اس کا خیال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔اس کا شوہرایک تعمیراتی کمپنی میں ملازم ہے۔اور لاک ڈاؤن
کے دوران بھی اس کا کام بند نہیں ہوتا۔اس لئے وہ حاملہ بیوی کی خدمت کے لئے رخصت نہیں لے سکتا۔
اس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے انفکشن کے خوف سے یہ اور بھی زیادہ ضروری ہے کہ وہ گھر لوٹ آئے تاکہ اس کا  خیال رکھا جا سکے۔
قابل ذکرہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب ہندوستانی ایئر پورٹ سے قومی و بین الاقومی مسافر پروازیں معطل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS