درگاہ حضرت نظام الدین کی احتیاطی تدبیر، کورونا کا خوف، درگاہ پھربند

0
Image: Times of India

نئی دہلی (ایجنسی): یوں تو فی الحال ملک میں تیسرے لاک ڈاؤن کی بات نہیں ہورہی ہے، لیکن حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ ایک بار پھر عام لوگوں کے لیے بند کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ درگاہ کمیٹی کی جانب سے کووڈ-19 کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ درگاہ کمیٹی نے احتیاطاً 30 ستمبر سے آئندہ حکم تک کے لیے درگاہ کو بند کر دیا ہے۔
درگاہ کمیٹی نے ایک میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا کہ درگاہ میں لوگوں کی تعداد ہر دن بڑھتی جا رہی ہے جسے روکنا مشکل ہے۔ 5 اکتوبر کو نظام الدین اولیا کا یوم پیدائش بھی ہے۔ ظاہر ہے ان کے پیدائش کے موقع کے پر بھیڑ ہوتی ہے اور اس سال بھی بھیڑ کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اس لیے کمیٹی درگار کو فی الحال بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔
درگاہ کمیٹی کے سربراہ فرید نظامی نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ درگاہ کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دیٗے گئے تھے لیکن حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنس بڑی عجیب ہے کہ آپ درگاہ کھول دیں، لیکن عقیدت مند نہیں آ سکیں گے۔ ظاہر ہے یہ تضاد ہے۔ اس تضاد کے مدنظر کمیٹی نے بہت غور وغوض کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS