الہ آباد میں10روزہ ہنر ہاٹ کا آغاز

    0

     

    الہ آباد میں دس روزہ ہنر ہاٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔جس کا آج مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے افتتاح کیا۔ الہ
    آباد میں این سی زیڈ سی سی میں ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
    ہنر ہاٹ میں پورے ملک سے دستکار اور فنکار پہنچے ہیں۔اور ان لوگوں نے اپنی نمائش پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ ہنر ہاٹ کا
    مقصد دست کاروں کی کی محنت کوفروغ دینا ہے۔جس کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں اور مقامات پر ہنر ہاٹ لگایا جائے
    گا۔جس سے ہزاروں دستکاروں اور فنکاروں کو روزگار بھی ملے گا۔
    اس موقع پر مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہاکہ سبھی ریاستوں میں ہنر ہاٹ شروع کیے جانے کے لیے مہم تیز کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کے100دنوں میں ہی ملک کے مختلف100حصوں میں ہنر ہاٹ لگائے گئے۔ہنر ہاٹ کے مدنظر دست کاروں کو تربیت بھی دی جارہی ہے۔
    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS