نئی دہلی: ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل (آر آر) اسپتال میں داخل ہیں۔ ان کی ایمرجنسی سرجری کی گئی ہے جس کے بعد انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے آر آر اسپتال کی جانب سے جاری مکھرجی کے ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ پیر کو اسپتال میں داخل کیے جانے کے وقت مکھرجی کی حالت سنگین تھی اور ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ ان کے دماغ میں ایک ’تھکَّہ‘ جمع ہوا ہے۔
ان کی نازک حالت کے پیش نظر فوراً ان کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے بعد ان کی طبیعت نازک بنی ہوئی ہے اور انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
مکھرجی کے ٹیسٹ میں یہ بھی پتہ چلا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS