بہار میں آلو اور لالو،اب یوپی میں بھی آلو کی سیاست، جانیں کیا ہے یہ نئی سیاست ؟

0

نئی دہلی (یو این آئی): کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ اتر پردیش کا آلوکی کاشت کرنے والا کسان پریشان ہے اوراسے اپنی سخت محنت سے پیدا کئے گئے آلو کو کوڑی کے بھاؤ پر فروخت کرنے پر مجبورہونا پڑ رہا ہے۔ گویا یوپی حکومت کسانوں کے ساتھ سیاست پر تلی ہے۔
محترمہ وڈرا نےٹویٹ کر کے کہا ’’دیگرکسانوں کی طرح اتر پردیش کے آلو کی کاشت کرنے والے کسان بھی پریشان ہیں۔ محنت سے اگائے گئے آلو انہیں کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے پڑ رہے ہیں‘‘۔ انہوں نےحکومت پرکسانوں کے معاملے میں بے غیرجانبدارانہ رویہ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا’’بی جے پی حکومت فورموں اور اشتہارات میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنی کرنے جیسی جھوٹی باتیں کرتی ہے ، لیکن آمدنی دوگنی تو دور، کسان فصل کی لاگت بھی نکال نہیں پا رہے ہیں ۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے’’آلو کی مسلسل گرتی قیمتوں نے ایک بار پھر اتر پردیش کے کسانوں کو کیا پریشان‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS