لسبن: (ژنہوا /یو این آئی) پرتگال کے صدر مرسولو ریبیلو ڈی سوسا نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور آئندہ برس 30 جنوری کو نئے عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ مرسولو ریبیلو ڈی سوسا نے یہ اعلان جمعرات کو قوم سے اپنے خطاب میں پرتگال میں برسراقتدار سوشلسٹ پارٹی کی حکومت کے آنے والے سال کے بجٹ کو پارلیمنٹ کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو حل کرنے کی کوشش میں کیا۔ 45 سالوں میں یہ پہلا موقع تھا جب پرتگال کی پارلیمنٹ نے ملکی بجٹ کی منظوری نہیں دی ۔ اس کے ساتھ ہی صدر نے پارلیمنٹ میں بحث سے قبل خبردار کیا تھا کہ اگر بجٹ کو مسترد کیا گیا تو وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیں گے اور جلد ہی نئے انتخابات کروائیں گے۔
پرتگال کا آئین پارلیمنٹ کی تحلیل کے 60 دن کے اندر انتخابات کا حکم دیتا ہے۔
پرتگال میں صدر سوسا نے پارلیمنٹ تحلیل کی، انتخابات جلد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS