پرتگال: کورونا وائرس کے ہیش نظر قومی ایمرجنسی مدت 31مئی تک

    0

    لزبن: یورپی ملک پرتگال میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے پیش نظرقومی ایمرجنسی کو 31مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔پرتگال کی کابینہ نے ایک قرارداد منظورکرکے قومی ایمرجنسی کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے ملک میں كووڈ -19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کو شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ قرارداد کے مطابق اس دوران ملک میں كووڈ -19 کے علاوہ سماجی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔قابل غور ہے کہ پرتگال میں ایک حکم جاری کرکے 18 مارچ کو قومی ایمرجنسی لاگو کیا گیا تھا جس میں اب تک دو بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔پرتگال کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک  کورونا وائرس کے 29،036 کیسزکی تصدیق ہو چکی ہےجبکہ اس وبا سے 1218  افراد کی موت ہو چکی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS