پومپیوکا افغان حکومت اورطالبان سے الگ الگ میٹنگیں کرنے کا فیصلہ

    0

    واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو ہفتہ کے روز دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے وفد کے ساتھ بین افغان مذاکرات کے موقع پرالگ الگ  میٹنگیں کریں گے۔
    امریکی محکمہ خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ پومپیو دوحہ پہنچ چکے ہیں۔ وہ ہفتے سے شروع ہونے والے بین افغان مذاکرات کی میزبانی کریں گے۔
    انہوں نے بتایا کہ مسٹر پومپیو مقررہ شیڈول کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 1100 بجے حکومت افغانستان کے وفد اور 0315 پر طالبان وفد سے ملاقات کریں گے۔
    پروگرام کے مطابق پومپیو قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الطحانی سے بھی ملاقات کریں گے۔
    افغان حکومت اور طالبان نے بین افغان مذاکرات شروع کرنے کی لازمی شرائط کے تحت گذشتہ ہفتے قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا ۔ تقریباً دو دہائی تک جنگ کے بعد بات چیت کے ذریعہ امن عمل اورغیرملکی فوجیوں کے انخلا کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS