آروگیہ سیتو ایپ سے متعلق راہل گاندھی نے اٹھائے سوال

0

نئی دہلی: ہندوستان میں آرگیہ سیتو ایپ کو تیزی سے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کیا جارہا ہے۔ ایپ لانچ ہونے کے چند ہی دنوں میں ایپ نے لاکھوں ڈاؤن لوڈ حاصل کیے تھے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق آروگیہ سیتو ایپ کو 7.5 کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ اروگیہ سیتو ایپ کو 2 اپریل کو لانچ کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اس ایپ سے متعلق کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا ہے کہ حکومت کو ڈر کا فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔ راہل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ، "آروگیہ سیتو ایپ ایک نگرانی کا نظام ہے۔ یہ ایک پرائیویٹ آپریٹر کا آؤٹ سورس ہے۔ اس کے علاوہ اس ایپ سے ڈیٹا اور رازداری سے متعلق بہت سارے مسائل ہیں۔ "ٹیکنالوجی ہمیں محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے ، لیکن لوگوں کی رضامندی کے بغیر ان کا سراغ لگانا غلط ہے۔ ڈر کے نام پر فائدہ اٹھانا غلط ہے۔" غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین کے لئے موبائل فون پر آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ اس کا مقصد کووڈ ۔19 کو توڑنے کے لئے ایپ کے موثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS