نئی دہلی :دیوالی پر پٹاخے جلانے کے سبب راجدھانی میں فضائی آلودگی سنگین سطح پر پہنچ گیا۔پٹاخے جلانے اور بیچنے پر پابندی کارگر نہیں ہو پائی ،کئی علاقوں میں جم کر پٹاخے جلائے گئے۔پٹاخے چوری چھپے بیچے گئے جس سے دیوائی کی رات خوب پٹاخے جلائے گئے۔اس کے اثر سے پچھلے تین دنوں سے بہت خراب زمرے میں چل رہی دہلی کی ہوا سنیچر کو دیر شام سنگین زمرے میں پہنچ گئی ۔سنیچر دیر رات اور اتوار صبح صورتحال مزید بدتر ہوگئی۔دہلی کے بہت سے علاقوں میں ایئر انڈیکس 500اور پی ایم 2.5کی سطح1000مائکرو گرام فی کیوبک میٹر تک پہنچنے سے ہیلتھ ایمر جنسی والے حالات پیدا ہوگئے۔اتوار صبح راجدھانی میں آسمان پر اسماگ کی موٹی پرت دکھائی دی۔ دو پہر تک دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ اس میں سدھار ہوتا گیا ۔اس سے وزیولٹی کی سطح بھی متاثر ہوئی اور اتوار صبح ساڑھے پانچ بجے یہ 400میٹر تک درج ہوئی ۔عموماً وزیولٹی کی سطح 3ہزار میٹر ہونی چاہئے۔اتوار کو ہوا کی سمت مشرق ہوگئی اور اس کی رفتار بھی 12کلو میٹر تک رہی۔ایسے میں آلودگی کچھ حد تک چھنٹ ضرور گئی لیکن پھر بھی سنگین زمرے میں ہی بنی رہی۔این سی آر کے شہروں میں بھی کموبیش یہی صورتحال بنی رہی۔شام کے وقت راجدھانی میں بادل چھا گئے اور بارش ہوئی جس کے بعد آلودگی سطح میں تھوڑا سدھار ہوا۔پیر کو آلودگی کی سطح اور کم ہوجانے کے آثار ہے۔سینٹر ل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی ) کے مطابق سنیچر کو دیوالی والے دن دہلی کا ایئر انڈیکس 414درج ہوا تھا جبکہ دیوالی کے اگلے دن اتوار کو 435رکارڈ کیا گیا ۔400سے اوپر انڈیکس ہونے پر آلودگی کو سنگین زمرے میں رکھا جاتا ہے۔دہلی کے علاوہ این سی آر کے شہروں میںی ایئر انڈیکس اسی زمرے میں رہا۔سنیچر کو پٹاخے جلنے سے پہلے دہلی کی آلودگی امید کے مطابق کم تھی لیکن جب پٹاخے جلنے شروع ہوئے تو اس میں اضافہ ہونے لگا۔واضح رہے کہ یچر شام چار بجے دہلی کا ایئرانڈیکس 4141درج ہوا۔ رات 10بجے یہ بڑھ کر 454جبکہ اتوار صبح 9بجے 465پہنچ گیا۔آدھی رات کے بعد آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔یہی وجہ رہی کہ صبح کے وقت پوری دہلی ۔این سی آر میں اسماگ بھی دیکھنے کو ملا۔بدھ ،جمعرات اور جمعہ کو یہ بہت خراب زمرے میں تھا اور با الترتیب 344،314اور339رکارڈ ہوا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS