سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا،ٹویٹر پر اشتعال انگیز اور جعلی پیغامات سے متعلق درخواست پرنوٹس طلب

0

نئی دہلی ئ: سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا،خصوصاً ٹویٹر کے ذریعہ نشراشتعال انگیز اور جعلی پیغامات کو قابو کرنے کا نظام تیار کرنے سے متعلق درخواست پر ٹویٹر اور مرکزی حکومت سے جمعہ کو جواب طلب کیا۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی صدارت والی بنچ نے ونیت گوینکا کی درخواست پر مرکز اور ٹویٹر کو نوٹس جاری کئے۔
درخواست گزار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم۔ خاص طور سے ٹویٹرپر’ہندمخالف‘اور’غداروطن‘پیغامات کی تحقیقات کے لئے ایک نظام تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ کئی مشہور لوگوں کے نام پر سیکڑوں فرضی ٹویٹر اور فیس بک اکاونٹ چل رہے ہیں۔ ان فرضی ٹویٹر ہینڈل اور فیس بک اکاونٹ میں مشہور شخصیات کی اصلی فوٹو کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی سبب ہے کہ عام لوگ اس میں فرق نہیں کرپاتے اور ان اکاونٹ سے جاری پیغام پر یقین کرلیتے ہیں۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS