موسے والا قتل کیس میں این آئی اے کا کئی مقامات پر چھاپہ

0

نئی دہلی:(یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل سے جڑے مشتبہ دہشت گرد گروہوں کی تلاش کے سلسلے میں پیر کو دہلی سمیت پانچ ریاستوں میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
این آئی اے ذرائع کے مطابق دہلی کے جھروکلان اور علی پور و دیگر علاقوں میں گینگسٹر لارنس بشنوئی، کالا جٹھیڑی، ٹلو تاجپوریا اور نیرج بوانیہ کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ یہ کارروائی ہریانہ، پنجاب، راجستھان سمیت دیگر ریاستوں میں بھی جاری ہے۔
حال ہی میں، موسے والا کیس کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے لارنس بشنوئی-گولڈی برار (کناڈا میں مقیم گینگسٹر) گینگ کے تین شارپ شوٹروں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ تینوں ملزم کلدیپ عرف کشش اور پریاورت عرف فوجی سے براہ راست رابطے میں رہنے کے لیے کچھ ایپ کا استعمال کر رہے تھے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ گولڈی برار کے ساتھ بھی باقاعدہ رابطے میں تھے جنہوں نے مبینہ طور پر 29 مئی کے قتل کے لیے لاجسٹک سپورٹ، ٹھکانے اور ہتھیار فراہم کیے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS