سپریم کورٹ پہنچاحجاب تنازع ، سماعت کا اشارہ

0
Image:IndiaTVNews

نئی دہلی (یواین آئی)کرناٹک کے حجاب تنازع کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے جلد سماعت کی اپیل کی گئی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی سہ رکنی آئینی بینچ کے سامنے سینئر وکیل کپِل سبل نے آج ’خصوصی ذکر‘کے تحت اس مسئلے کو بے حد ضروری بتاتے ہوئے اس کی جلد سماعت کرنے کی اپیل کی ہے ۔چیف جسٹس نے عرضی گزار کے وکیل کی دلائل سننے کے بعد کہاکہ یہ معاملہ کرناٹک ہائی کورت میں سماعت کیلئے زیر فہرست ہے۔ پہلے وہاں سماعت ہونے دیں۔اس کے بعد ہم اس پر غور کریں گے۔ چیف جسٹس کے ذریعہ کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت کا انتظار کرنے کیلئے کہنے پر مسٹر سبل نے کہا کہ اگر ہائی کورٹ آج حکم پاس نہیں کرتا ہے تو سپریم کورٹ اسے خود منتقل کرکے سماعت کرسکتا ہے ۔اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ ’ہم غور کریں گے‘ ۔
کپل سبل نے کہا کہ اس مسئلے پر فوری طورپر غور کیا جانا چاہئے۔میں عدالت سے اس عرضی کو زیرفہرست کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS