بھوپندر چوڈاسما کا انتخاب منسوخ کئے جانے کے فیصلے پر سپریم کورٹ کی روک

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ہیراپھیری کی بنیاد پر گجرات کے قدآور لیڈر اور تعلیم و قانون کے وزیر بھوپندر سنگھ چوڈاسما کا انتخاب منسوخ کئے 
جانے کے ہائی کورٹ کے فیصلے پر جمعہ کو روک لگا دی۔ 
جج ایم شانتن گودر اور جج آر سبھاش ریڈی پر مشتمل بنچ نے عرضی گزار کی طرف سے سینئر وکیل ہریش سالوے اور نیرج کشن کول اور  چوڈاسما کے خلاف 
الیکشن لڑنے والے کانگریس کے امیدوار اشون راٹھوڑ کی طرف سے سینئر وکیل کپل سبل کے دلائل سننے کے بعد گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔ عدالت 
نے مسٹر راٹھوڑ کو نوٹس بھی جاری کیا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS