راہل گاندھی نے فوجیوں کی شہادت کے معاملے میں حکومت کو ہدف تنقید بنایا

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین سرحد پر فوجیوں کی شہادت کے لئے جمعہ کے روز ایک بار پھر حکومت کی نکتہ چینی کی اور کہا کہ اس کی لاپرواہی کی قیمت جوانوں کو جان دے کر ادا کرنی پڑی۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’اب واضح ہو گیا ہے کہ  گلوان میں چین کا حملہ منصوبہ بند تھا۔ حکومت گہری نیند میں تھی اور اس مسئلے سے انکار کر رہی تھی اور اس کی اس لا پرواہی کی قیمت ہمارے جوانوں کو شیہد ہو کر ادا کرنی پڑی‘‘۔

 کانگریس لیڈر اس سلسلے میں حکومت پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز بھی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے غیر مسلح فوجیوں کو ہلاک کر کے ایک بہت بڑا جرم کیا ہے، لیکن حکومت کو بتانا چاہئے کہ ان فوجیوں کو بغیر ہتھیارکے خطرے کی طرف کس نے، کیوں بھیجا اور اس کے لئے کون ذمہ دار کون ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS