نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے مزدوروں سے کرایہ وصولنے کے
حکومت کے فیصلے پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ معمہ حل نہیں کر پا رہے ہیں کہ جب ریل کی وزارت وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں کورونا وائرس سے
لڑنے کے لئے ڈیڑھ سو کروڑ روپے سے زیادہ کا ایک بڑا تعاون کر سکتی ہے تو وہ مزدوروں کو بلا معاوضہ گھر کیوں نہیں پہنچا پا رہی ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعہ پیر کے روز کہا’ایک طرف ریلوے دوسری ریاستوں میں پھنسے مزدوروں سے ٹکٹ کا کرایہ وصول رہی ہے وہیں دوسری طرف ریل کی
وزارت وزیر اعظم کیئر فنڈ میں 151 کروڑ روپے کا چندہ دے رہی ہے۔ ذرا یہ گتھی سلجھایئے‘۔
اس دوران کانگریس خزانچی احمد پٹیل نے کہا ’خزانچی ہونے کی حیثیت سے کانگریس صدر سے مجھے جو ہدایت ملی ہے اس کے مطابق میں تمام ریاستوں کے
کانگریس صدور سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سارے وسائل کا استعمال کرکے گھر واپسی کے خواہاں ہر ورکرز،محنت کش کی گھر واپسی کا ریل ٹکٹ دینے کا انتظام
کریں۔ ہمیں یہ کام عوامی تحریک کے طور پر کرنا ہے اور اگر کوئی دقت آئے تو کانگریس ہیڈکوارٹر سے رابطہ کریں‘۔
پارٹی محکمہ مواصلات کے سربراہ رند يپ سنگھ سرجے والا نے کہا’عوام کی خدمت کانگریس کے خون میں ہے۔ ہم عام لوگوں کو ساتھ جوڑ کر مزدوروں کی گھر
واپسی کو عوامی تحریک بنائیں گے۔ کروڑوں محنت کش بھائیوں کے ریل کرایہ ادا کرکے کانگریس انہیں محفوظ اور باعزت طریقے سے ان کے گھر پہنچائے گی۔
شکریہ سونیا جی، حساس قیادت کے لئے‘۔
وزارت ریلوے کی یہ گتھی سلجھایئے: راہل گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS