نئی دہلی( ایجنسیاں)
مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر آئینی عہدوں پر براجمان شخصیات اور سسٹم کی لگاتار بے عزت کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ملک آج دیکھ رہا ہے کہ کانگریس قائد راہل گاندھی کا پارلیمانی جمہوریت میں اعتماد ختم ہوگیا ہے۔ عام بجٹ 2021-22 سے متعلق لوک سبھا میں ہونے والی بحث کے جواب میں مسز سیتارمن نے کانگریس اور اس کی قیادت پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرے اور عوام کے تئیں اس کے احتساب کو یقینی بنائے ۔ لیکن کانگریس ‘ڈومس ڈے مین’ کی سربراہی میں کہاں جارہی ہے ؟جارحانہ انداز میں پیش ہو نے والی وزیر مالیات نے کہا کہ پارلیمنٹ میں روایت رہی ہے کہ بجٹ پر بحث و مباحثہ کیا جائے ۔ ہم بھی تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں لیکن کانگریس کے قائد کیا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ راجیہ سبھا میں جن کے سینئر لیڈرز بجٹ پر سوالات کرتے ہیں اور جوابات سنتے ہیں ، ایسا لوک سبھا میں کیوں نہیں ہوتا۔ آخریہ کیا طریقہ ہے ؟
انہوں نے گیارہ فروری کے ایوان میں بجٹ پر بحث کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے کسانوں پر دیئے گئے ان کی تقریر کے حوالہ سے 10سوالات پوچھے اور کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ لگاتار ہندوستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے خلاف شرارت کرنے والے ہمسایہ ملک کے ساتھ پارٹی سطح پر سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ بارڈر پر تناؤ ہے تو وہ ان سفارتخانے سے تفصیلات لے رہے ہیں کہ کیا ہورہاہے ۔ اتنے سینئر لیڈر ایک گروپ سے بات کرتے ہیں انتہائی بدزبانی کرتے ہیں ،یہ بالکل ہی ناقابل قبول ہے ۔مسز سیتارمن نے کہا کہ ان کی بدزبانی پر سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے بعدفوراً ہی معافی مانگ لی لیکن پھر وہی عمل شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دس سوالوں کے ساتھ ہی کانگریس کے دو رجحانات سامنے آئے ہیں۔پہلا، وہ عوام کے لئے خوشنما اسکیموں کو جنم دیتے ہیں، ان کو صحیح طریقے سے نافذ نہیں کرتے اور پھر اسے اپنے ’ہمارے دو‘ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ دوسرا ، جب کوئی اس کے بارے میں کچھ کہے تو وہ اسے بولنے نہیں دیں گے اور بے بنیاد الزامات لگائیں گے ۔وزیر مالیات نے کہا کہ 11 فروری کو مسٹر راہل گاندھی نے آئینی عہدے پر بیٹھے اسپیکر کی توہین کی تھی۔ لیکن اسپیکر کی شرافت تھی جس پر انہوں نے توجہ نہیں دی۔ اس سے قبل انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی بھی توہین کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو پتہ چل گیا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت میں ان کا اعتماد ختم ہوگیا ہے ۔ دریں اثنا کانگریس کے لوک سبھا ممبر ٹی این پرتاپن نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو ’ڈومس ڈے مین‘کہے جانے سے متعلق رائے زنی کو لے کر ہفتہ کو مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے خلاف مراعات شکنی کا نوٹس دیا ہے۔ بجٹ پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر مالیات نے ’ڈومس ڈے مین‘ (تباہی کی بات کرنے والا آدمی) کے جو الفاظ استعمال کئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق پرتاپن نے سیتارمن کی اس بات کو لے کر لوک سبھا اسپیکر سکریٹریٹ کو اُن کے خلاف مراعات شکنی کا نوٹس دیا ہے۔
راہل ہندوستان کیلئے ’ڈومس ڈے مین
بیان پر وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے خلاف مراعات شکنی کا نوٹس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS