نئی دہلی: پوری دنیا کورونا وائرس اور اس کی بیماری کووڈ-19 کی گرفت میں آچکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے ساتھ ہی ہندوستان میں بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں ہونے والے گھناؤنے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست میں اقتدار بی جے پی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سے منصفانہ تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔
پرینکا گاندھی وڈرا نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ، "اس طرح کے گھناؤنے جرائم کی گہرائی سے تحقیقات ہونی چاہئے اور کسی کو بھی اس معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔"
اپنے ٹویٹ میں کچھ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے ، پرینکا گاندھی نے ان معاملات کی تحقیقات اور حقیقت کو بے نقاب کرنے کا ریاستی حکومت کو ذمہ داری قرار دیا اور لکھا ، "ریاست کے سامنے منصفانہ تحقیقات کرکے سچائی کو سامنے لایا جانا چاہئے، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اپریل کے پہلے 15 دنوں میں یوپی میں 100 افراد کو ہلاک کیا گیا۔ تین دن پہلے ایٹا میں پچوری خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں مشکوک حالات میں پائی گئیں، کوئی نہیں جانتا ان کے ساتھ کیا ہوا۔ آج بلند شہر میں ایک مندر میں سو رہے دو سادھوؤں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ "
یوپی میں بڑھ رہے جرائم پر پرینکا گاندھی کی یوگی حکومت سے اپیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS