نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی اسمبلی انتخابات کے مد نظر ریلی کی اور عوام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر سخت تنقید کی اور مفت وائی فائی فراہمی پر طنز بھی کیا ہے۔ امت شاہ نے کہاکہ کیجریوال جی آپ نے کہا تھا کہ پوری دہلی میں مفت وائی فائی دیا جائے گا۔ میں راستے میں وائی فائی ڈھونڈتے ہوئے آیا لیکن بیٹری ختم ہوگئی مگر وائی فائی نہیں ملا۔ امت شاہ کے اس بیان پر کیجریوال نے بھی ٹویٹ کے ذریعہ جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’سر ہم نے فری وائی فائی کے ساتھ ساتھ فری بیٹری چارجنگ کا بھی انتظام کردیا ہے۔ دہلی میں 200 یونٹ بجلی فری ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS