کپل مشرا کے متنازعہ ٹویٹ کو الیکشن کمیشن نے ہٹانے کی ہدایت دی

0

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے سطحی سیاست کا سلسلہ جاری ہے۔ ماڈل ٹاؤن سے بی جے پی امیدوار کپل مشرا نے ٹویٹ کے ذریعہ 8 فروری دہلی اسمبلی انتخاب کو ہندوستان اور پاکسان کا مقابلہ بتایا ہے۔ اس ٹویٹ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ کمیشن نے براہ راست ٹویٹر سے کہا ہے کہ اس ٹویٹ کو فوری طور پر ڈلیٹ کیا جائے۔ اس سے قبل دہلی کے چیف الیکشن افسر نے کمیشن سے کاروائی کرنے کے لیے کہا تھا۔ واضح رہے کہ 23 جنوری کو کپل مشرا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’8 فروری کو دہلی کی سڑکوں پر ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ ہوگا‘۔ انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ کپل مشرا پہلے عام آدمی پارٹی میں تھے اور اب وہ بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ بی جے پی میں شمولیت کے بعد سے کپل مشرا کے خوب متنازعہ بیانات سامنے آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS