کمل ناتھ نے کانگریس ممران اسمبلی کی رہائی کا مطالبہ کیا

0

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کانگریس کے دو ممبران اسمبلی کی گرفتاری کوجابرانہ کارروائی 
قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ کمل ناتھ نے ٹویٹ کیا کہ مزدور کے مسائل کے تعلق سے پہلے سے اعلان کردہ پروگرام کے تحت کانگریس کے دو ایم ایل اے مہیش پارمار اور منوج چاولہ اجین 
سے بھوپال تک پرامن طریقہ سے’پد یاترا‘پر نکلے تھے۔ جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں ممبروں کو 
فوری رہا کر کے حکومت کسانوں اور مزدوروں کے مسائل کو حل کرے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS