ترویندر سنگھ کی مودی کو منریگا میں روزگار کی مدت 100 سے بڑھا کر 150 دن کرنے کی تجویز

0

دہرادون: وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پیر کے روز ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ای میٹنگ میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر 
سنگھ راوت نے منریگا میں روزگار کی مدت 100 دن سے بڑھا کر 150 دن کرنے کی تجویز رکھی۔ 
ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران ترویندر سنگھ نے ریاست میں عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے انفیکشن کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم وزیر اعظم  کے 
دیئے گئے فارمولہ'جان بھی جہان بھی' پر کام کر رہے ہیں۔ راوت نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہوئے آہستہ آہستہ اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ فارما، 
فوڈ پروسیسنگ کی فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔ گائڈلائن کے تحت بہت سی صنعت شروع ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS