بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے جڑے ویڈیو میں چھیڑ خانی کر کے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے میں بی جےپی کے لیڈران کی شکایت کی بنیاد پر یہاں سابق وزیراعلی اور سینئر کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ کے خلاف پولیس کی کرائم برانچ نے ایف آئی آر درج کرکے معاملہ جانچ میں لی لیا ہے۔
پولیس افسران کے مطابق کرائم برانچ میں کل رات ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ چھیڑ خانی کر کے ویڈیو وائرل کرنے کے واقعہ میں دگوجے سنگھ اور 11 دیگر کو ملزم بنایا گیا ہے۔ اب اس معاملے کی جانچ بھی شروع کردی گئی ہے۔
اس سے پہلے کل رات یہاں سابق وزیر اوما شنکر گپتا اور وشواس سارنگ کے علاوہ ریاستی بی جےپی کے میڈیا انچارج لوکیندر پراشر کی قیادت میں ایک وفد نے کرائم برانچ میں شکایتی خط سونپا،جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرکے مدھیہ پردیش حکومت اور وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔
شکایتی خط میں کہا گیا ہے کہ دگوجے سنگھ نے اپنے سرکاری ٹویٹ اکاؤنٹ سے 14 جون کو تقریباً نو سیکنڈ کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے،جس میں شراب کے سلسلے میں کچھ باتیں ہورہی ہیں۔ اس ویڈیو میں چوہان دکھائی دے رہے ہیں۔ شکایت کے مطابق چوہان نے اسی سال 12 جنوری کو ایک ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیاتھا،جس میں چوہان صحافی کے سوال کا جواب دے رہے ہیں۔یہ سوال اس وقت کانگریس حکومت کی آبکاری پالیسی سے متعلق تھا۔ یہ ویڈیو دو منٹ 19 سیکنڈ کا تھا،لیکن دگوجے سنگھ نے چوہان کو بدنام کرنے کے ارادے سے صرف نوسیکنڈ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ چوہان کے اصل ویڈیو سے چھیڑ خانی کر کے دگوجے سنگھ اور ان کے ساتھیوں نے سازش کرکے اسے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ اس لئے ان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف قانونی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا جائے۔
اس کے بعد بھوپال پولیس کی کرائم برانچ نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے اسے جانچ میں لے لیا۔
اس دوران کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے آج یہاں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ اس بات کی بھی جانچ ہونی چاہئے کہ اس ویڈیو میں چھیڑ خانی کس نے کی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ انہوں نے چوہان کے اسمبلی حلقے بدھنی کے کچھ معاملے اٹھائے ہیں۔ اس وجہ سے ان کے خلاف اس طرح کی کارروائی کی جارہی ہے۔
وہیں ریاستی بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکیندر پراشر نے کہا کہ ویڈیو میں چھیڑخانی کرکے وزیراعلی کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش جان بوجھ کر کی گئی ہے اور یہ سنجیدہ جرم ہے۔ اس لئے بی جےپی لیڈران نے اس معاملے کی شکایت کرکے قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دگوجے سنگھ کے خلاف ایف آئی آف درج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS