نئی دہلی: ایک جانب، بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں 'شاہین باغ پروجیکٹ' پر کام شروع کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی اس معاملے پر بی جے پی پر مسلسل حملہ آور ہے۔ بی جے پی نے 'شاہین باغ میں'کون کدھر' مہم شروع کی ہے۔ بی جے پی کے ایک لیڈر نے بتایا تھا کہ اس دوران بی جے پی عام آدمی پارٹی اور کانگریس عوام سے پوچھے گی کہ کیا وہ شاہین باغ کی حمایت میں ہیں یا اس کے خلاف ہیں؟ واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا دہلی انتخابات کی قیادت کررہے ہیں۔ بی جے پی یکم فروری سے اپنے 200 ممبران اسمبلی کو میدان میں اتارے گی۔
اسی دوران عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے ٹویٹ کرکے امت شاہ پر نشانہ سادھا ہے۔ انتخابی اجلاس میں امت شاہ نے بار بار شاہین باغ کا تذکرہ کیا ہے، جس پر سنجے سنگھ نے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے "شاہین باغ شاہین باغ شاہین باغ شاہین باغ شاہین باغ شاہین باغ شاہین باغ شاہین باغ ،" بھائی تم وزیر داخلہ ہو یا بس کنڈکٹرؕ؟
غور طلب ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے حال ہی میں ایک انتخابی اجلاس میں کہا تھا کہ ، ' ای وی ایم بٹن اتنے غصے سے دبانا کہ بٹن بابر پور میں دبے اور کرنٹ شاہین باغ میں لگے'۔ گزشتہ جمعہ کے روز بھی،امت شاہ نے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام میں ایسا ہی بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'اتنی طاقت سے بٹن دبانا کہ 8 فروری کو شاہین باغ کے مظاہرین وہ جگہ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں۔'
دہلی انتخابات 2020: انتخابی اجلاس میں ‘شاہین باغ’ کے تذکرہ پر سنجے سنگھ نے سادھا امت شاہ پر نشانہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS