نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ چینی فوجیوں نے رائفل کے دستے، لوہے کی سلاخوں، خاردار تاروں، لاٹھیوں اور دیگر ہتھیاروں سے ہمارے فوجی جوانوں پر حملہ کرکے ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ملک کے عوام کو جواب دیں کہ ہمارے فوجیوں کو نہتے ان سے لوہا کیوں لینا پڑا۔ جمعرات کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پارٹی کے میڈيا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا کہ ملک میں 20 فوجی جوانوں کی شہادت پر آب دیدہ آنکھوں سے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور ملک کے باشندگان شدید درد ، ناراضگی اور غم و غصے میں ہیں۔ یہ واقعہ ملک میں اذیت کا باعث ہے اور ہر کسی کی زبان پر شدید غم و غصہ کا اظہار پایا جاتا ہے۔ ملک کے بہادروں کو بے دردی سے شہید کردیا گیا ہے۔ ملک اب یہ جاننا چاہتا ہے کہ مادر وطن کے ان لاڈلوں کو کیوں اور کس نے چینی مسلح فوجیوں سے نہتے لوہا لینے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ اس کے فوجیوں نے جان بوجھ کر ہمارے بہادر فوجی افسران اور جوانوں پر رائفل کے دستانے، لوہے کی سلاخوں، خاردار تاروں، لاٹھیوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اہل وطن کا دل یہ سوچ کر کانپ اٹھتا ہے کہ ہمارے بہادر فوجیوں کو جس بہیمانہ اور بے رحمی سے شہید کیا گیا ہے وہ انتہائی افسوسناک، ناقابل قبول اور تکلیف دہ ہے۔ کانگریس لیڈران نے کہا کہ " مودی اور راجناتھ سنگھ ملک کو جواب دیں کہ ہمارے بہادر فوجی افسران اور جوانوں کو نہتے ہوکر دشمن کے پاس کیوں بھیج دیا گیا۔ کس حکمران نے ہمارے فوجی افسران اور سپاہیوں کو یہ حکم دیا تھا۔ جب ہمارے فوجی افسران اور فوجی جوانوں کو نہتے بھیجا گیا تھا، تو آرمی پروٹوکول کے مطابق ان کی حفاظت کے لئے مسلح 'بیک اپ فورس' کیوں دستیاب نہیں تھی؟۔ اگر بیک اپ فورس موجود تھی تو اسے کیوں نہیں بھیجا گیا۔ چین کے دشمنانہ منصوبوں اور ہمارے جانباز جوانوں پر حملہ کرنے کی سازشوں کے بارے میں حکومت کو پیشگی اطلاع کیوں نہیں تھی؟۔ کیا چین کے ارادے کو سمجھنے میں بڑی غلطی مرکزی حکومت اور ان کی قیادت کی مکمل ناکامی کی علامت نہیں ہے؟"
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
چین کے ناقابل معافی جرم پر مودی اور راج ناتھ جواب دیں: کانگریس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS