نقلی مکانی کرنے والے مزدوروں کو منریگا میں ملے روزگار:کانگریس

0

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کےمنریگا کےلئے اعلان شدہ رقم کا استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ منریگا کی 
مزدوری 300 روپے کرنے کے ساتھ ہی گھر لوٹ رہے مزدوروں کو اس کا فائدہ دیا جانا چاہئے۔ 
کانگریس ترجمان آنند شرما نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب کی روزی روٹی چلی گئی ہے اور نقل مکانی 
کرنےوالے مزدور گاؤں کی طرف لوٹ رہے ہیں، اس لئے مزدوروں کو بھی گاؤں میں مہاتما گاندھی راشٹریہ روزگار گارنٹی یوجنا – منریگا کے تحت 
روزگار ملنا چاہئے اور منریگا دیہاڑی 300 روپے فی دن کی جانی چاہئے۔ ایف ایم سیتارمن نے منریگا کےلئے 40 ہزار کروڑ روپے دینے کا آج 
اعلان کیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج اعتراف کیا ہے کہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر شہری غریب اور نقل مکانی کرنے والے مزدور ہوئے ہیں۔ ان کا 
کہنا تھا کہ ان کی حالت کو سمجھتے ہوئے حکومت کو ان لوگوں کی جیب میں پیسہ ڈال کران کی مالی صلاحیت بڑھانی چاہئے۔ 
آنند شرما نے کہا کہ گاؤں میں غریب خواتین لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں۔ ان کے جن دھن کھاتے میں 500 روپے ڈالے گئے ہیں لیکن جن دھن کھاتے 
صرف 21 خواتین کے ہیں اس لئے منریگا سے غریب خواتین کو پیسہ دیے جانا چاہئے اور ان سب کی مدد ہونی چاہئے۔
 ترجمان نے کہا کہ حکومت جسے پیکج بتا رہی ہے ،صحیح معنی میں وہ پیکج نہیں ہے اور نہ ہی وہ جی ڈی پی کا 10 فیصدی ہے،جیسا کہ حکومت 
دعوی کررہی ہے۔ یہ لوگوں کو فوری فائدہ دینے والا اقتصادی پیکج نہیں بلکہ معیشت بڑھانے کے لئے مالی مدد ہے اور یہ جی ڈی پی کا دس نہیں بلکہ 
تقریباً  تین فیصدی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS