حیدرآباد: اے پی میں بجلی کی شرحوں میں اضافہ کی تجویز کے خلاف دھرنا دینے والے بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈران کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس
نے اس دھرنے پر اعتراض کیا اور واضح کیاکہ لاک ڈاون کی وجہ سے دھرنا نہیں دیا جا سکتا۔ پولیس نے بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈران کو مختلف مقامات سے
گرفتارکرلیا۔ ان میں وجئے واڑہ بندر روڈ رنگاسرکل میں دھرنا دینے والے سی پی آئی اے پی کے سکریٹری راما کرشنا کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ وجئے واڑہ میں
دفعات30,40نافذ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اجازت کے بغیر احتجاج،مظاہرے نہیں کئے جاسکتے۔ اس موقع پر راما کرشنا نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے مشکل
صورتحال کا سامنا کرنے والے عوام پر بجلی کی شرحوں میں اضافہ کا مزید بوجھ ڈالنے کا حکومت منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بجلی
کی شرحوں میں اضافہ نہ کرنے کی بات کہنے والے وزیر بی راجندر کھلے مباحث کے لئے سامنے آئیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پُرامن طورپر احتجاج کرنے والوں کو
پولیس گرفتار کررہی ہے۔ لاک ڈاون کے بعد بجلی کی شرحوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
اے پی میں بجلی کی شرحوں میں اضافہ کی تجویز کے خلاف دھرنا۔بائیں بازو کے لیڈران گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS