واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹیکساس صوبے میں گول میز مذاکرات کے دوران کہا کہ پولیس کو مضبوط کیا جانا چاہیے کیونکہ ہمیں مضبوط پولیس دستوں
کی ضرورت ہے۔امریقی نژاد امریکی جارج فلائڈ کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف ملک گیر مظاہروں کے دوران امریکی صدر کو جلد ہی نئے قانون نافذ کرنے والی
اصلاحات کی امید ہے۔
ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ ’’ہم مضبوط پولیس فورس کی جانب جارہے ہیں کیونکہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منیاپولیس شہر،فلوئد پرحالیہ
مظاہروں کے دوران تین بری رائتیں دیکھیں۔ نیشنل گارڈ کو اندر بھیجا اوریہ ایک کرشمہ تھا،بس سب کچھ رک گیا۔
مقامی میڈئیا کے مطابق مظاہرین نے سیئٹل کے سٹئی ہال پر قبضہ کرلیا ہے اور اسٹیٹ کیپیٹل بلڈنگ کے باہر خیمہ زن ہیں۔ اس دوران پولیس افسر نے مجروموں کو ہٹانے
کے لئے آنسو گیس اوردیگر طریقوں کا استعمال نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔دن میں ایک دیگر ٹوئٹ میں ٹرمپ نے مظاہرین سے سیئٹل کوواپس لینے کی اپنےعزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ مظاہرین امریکہ کی سبھی 50ریاستوں اور دنیا کے کئی ممالک میں سڑکوں پر اترکر پولیس اصلاحات اورادارہ جاتی نسل پرستی کو ختم کرنے کا مطالبہ
کررہے ہیں۔
پولیس کو مضبوط کیا جانا چاہیئے: ٹرمپ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS