شاہ جہاں پور میں داروغہ پر عصمت دری اور فحش ویڈیو بنایا

0

شاہ جہاں پور: اترپردیش میں شاہ جہاں پور ضلع کے ایک داروغہ پر لڑکی کی آبروریزی کرکے فحش ویڈیو بنانے کا الزام لگا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے یواین آئی کو بتایا کہ جلال آباد تھانے میں تعینات داروغہ سنیل شرما پر ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وہ مقدمے کی تاریخ سے شاہ جہاں پور سے واپس کلان جانے کےلئے جلال آباد سے ایک آٹو میں بیٹھی لیکن آٹو ڈرائیور نے اسے ایک ویران جگہ پر اتار دیا اور کلان جانےسے منع کردیا۔ اس دوران داروغہ سنیل شرما وہاں پہچن گئے اور مقدمے کی پیروی نہ کرنے کےلئے دھمکی دیتے ہوئے اسے اپنی کار میں زبردست ڈال کر ویران جگہ پر لے گئے۔
مسٹر آنند نے بتایا کہ اس کے بعد داروغہ نے اسے کولڈ ڈرنک میں کوئی نشیلی اشیا ڈال کر پلائی اور اس کے ساتھ آبروریزی کی اور اس کا فحش ویڈیو بنا لیا۔
بدایوں ضلع کی رہنے والے اس خاتون نے پچھلے سال دو ستمبر کو اسی داروغہ سنیل شرما کے خلاف آبروریزی کا ایک معاملہ درج کرایا تھا اس وقت سنیل کلان تھانے کا ایس ایچ او تھا۔ خاتون نے شرما پر الزام لگایا تھا کہ اس کا اپنے شوہر سے جہیز کی وجہ سے جھگڑا چل رہا ہے اور وہ اسی معاملے کے سلسلے میں ایس ایچ او کے رابطے میں آئی تھی۔
داروغہ نے اس خاتون سے نزدیکیاں بڑھائیں اور اس کے بعد اس کے ساتھ آبروریزی کی تھی۔ اس معاملے کا سوشل میڈیا پر فحش ویڈیو بھی وائرل ہونے کے بعد معاملہ درج کیا گیا مگر بدایوں پولیس نے اپنی جانچ میں معاملے کو ختم کرتے ہوئے فائنل رپورٹ لگا دی تھی۔
متاثرہ خاتون آٹھ جنوری کو اسی معاملے میں کورٹ میں پروٹیسٹ داخل کرنے کےلئے شاہ جہاں پور عدالت آئی تھی وہاں سے واپس لوٹتے وقت اسی داروغہ نے اس کے ساتھ آبروریزی کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS