دہلی : مغوی بچے کو پولیس نے سارن سے بر آمد کیا

0

چھپرا:بہار میں ضلع سارن کے مٹھورا تھانہ علاقہ سے5سالہ معصوم کو پولیس  نے برآمد کرلیا،جسے 15 روز قبل دہلی سے اغوا کیا گیا تھا۔ بعدازاں اغوا  کاروں کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہر کشور رائے نے آج یہاں  بتایا کہ پچھم
وہار،دہلی کے مکان نمبر بی530،کیمپ نمبر4سے پرکاش پانڈے کے 5سالہ بیٹے آروش کا 15روز قبل اغوا کر لیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اغوا کاروں کے ذریعہ بچہ کو ضلع کے مٹھورہ تھانہ علاقہ کے پکہا موضع کے رہائشی متھلیش کمار کے
پاس یہ کہہ کر رکھا گیا کہ میاں بیوی کے درمیان رنجش کے سبب  بچے کو لے کر گھوم رہا ہے۔اور وہ شام کو واپس لوٹ کر بچے کو لے جائیں گے۔
رائے نے بتایا کہ دونوں شخص شام تک نہیں آئے جس کے بعد گھر کی عورتوں نے  جب لڑکے سے بات کی تو اس نے تمام معلومات فراہم کی ساتھ ہی اسکول کانام بھی  بتایا۔اس کے بعد متھلیش کمارنے انٹرنیٹ کے ذریعہ اسکول کے پرنسپل سے بات  کی
اور پورے معاملہ کی اطلاع دیتے ہوئے آروش کے اہل خانہ کو اپنا موبائل  نمبر دینے کی اپیل کی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اس کے بعد حرکت میں آئی دہلی اور سارن پولیس نے آروش کو بر آمد کر نے کے ساتھ ہی سارن ضلع کے جنتا بازارکے
مہاراج گنج تھانہ علاقہ تقی پور موضع کے رہائشی شنکر ٹھاکر  کے 26 سالہ بیٹے آشوتوش ٹھاکر عرف لڈو کو گرفتار کرلیا-

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS