سواتی مالیوال نے پولیس پر بھوک ہڑتال کی اجازت نہیں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
دہلی خواتین کمیشن (ڈی سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے کہا ہے کہ انہیں اوپر سے حکم ہے کہ ہمیں بھوک ہڑتال پر نہ بیٹھنے دیں۔ میں مجرم نہیں ہوں ،بدقسمتی ہے کہ دہلی پولیس تعاون نہیں کررہی ہے۔
خیال رہے کہ سواتی مالیوال نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ منگل سے جنتر منتر میں چھ ماہ کے اندر عصمت دری کرنے والوں کے لئے سزائے موت کے مطالبے پر غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گی۔
،
مالیوال نے وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا گیا ہے کہ عصمت دری کے ملزموں کو چھ ماہ کے اندر پھانسی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی تاہم ، دہلی پولیس نے کہا کہ انہوں نے مظاہرے کے مطالبے سے انکار نہیں کیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ انہوں نے ڈی سی ڈبلیو کو ایک خط لکھ کر مظاہرے کی تفصیلات ، نقل و حمل کے ذرائع ، مائکروفونز کے انتظامات اور اس میں شامل مظاہرین کی تعداد کے بارے میں معلومات طلب کی ہے، ساتھ ہی اس حلف نامے کی ایک کاپی بھی مانگی ہے جس سے سپریم کورٹ کے ہدایات کے مطابق پُر کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔
سواتی مالیوال نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پولیس فورس میں اضافہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔