اودے پور:راجستھان کے پولیس ڈائرکٹر بھوپیندر سنگھ نے آج اودے پور کا دورہ کرکے کورونا وبا کے لاک ڈاؤن کے تحت قانون و انتظام کا جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
سنگھ نے اودے پور شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ وہ سب سے پہلے امبا ماتا تھانہ علاقے کے ملا تلائی علاقے پہنچے جہاں گزشتہ دنوں کورونا کے چار پازیٹیو معاملے سامنے آئے تھے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں سے انہیں پیش آنے والے چیلنجوں پر بات بھی کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
میڈیا سے بات چیت میں سنگھ نے کہا کہ طویل عرصے سے سڑکوں پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کا حوصلہ بڑھانے کے لئے وہ علاقے کے دورے پر آئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے کورونا وبا کے تعلق سے راجستھان کے عوام کا تعاون اچھا رہا ہے۔
پولیس اہلکاروں کے کووڈ۔ 19 سے متاثر ہونے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثر ہوئے پولیس اہلکاروں کا پورا خیال رکھا جارہا ہے اور امید طاہر کی کہ وہ صحت مند ہوکر جلد ہی ڈیوٹی پر آئیں گے۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے کیا اودے پور کا دورہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS