نئی دہلی ( ایجنسیاں)
وزیر اعظم نریندر مودی نے مارچ 2015 سے نومبر 2019 کے درمیان کل 58 ممالک کا دورہ کیا اور ان دوروں پر مجموعی طور پر 517.82 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ یہ جانکاری منگل کو پارلیمنٹ میں دی گئی۔ راجیہ سبھا کو تحریری جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کے ان دوروں سے باہمی ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں ہندوستان کے نقطہ نظر کے بارے میں دوسرے ممالک کی تفہیم میں اضافہ ہوا اور تعلقات مضبوط ہوئے ۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی فوزیہ خان حکومت سے جاننا چاہتی تھیں کہ سال 2015 سے اب تک وزیر اعظم نے کتنے ممالک کا دورہ کیا اور ان دوروں پر کتنا خرچ کیا گیا ۔ اس کے جواب میں ، مرلی دھرن نے کہا 2015 سے اب تک وزیر اعظم 58 ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ ان دوروں پر مجموعی طور پر 517.82 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں کے دوران ان کی باہمی بات چیت سے باہمی ، علاقائی اور عالمی امور پر ہندوستان کے نقطہ نظر کے بارے میں دوسرے ممالک کی تفہیم میں اضافہ ہوا ہے اور یہ مذاکرات تجارت اور سرمایہ کاری ، ٹکنالوجی ، سمندری تعاون ، خلا ، دفاعی تعاون اور لوگوں کے درمیان رابطوں سمیت بہت سے شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ، "تعلقات کو مستحکم کرنے سے ہماری معاشی ترقی کو فروغ دینے اور ہمارے شہریوں کی بہتری کے لئے ہندوستان کے قومی ترقیاتی ایجنڈے میں مدد ملی ۔