وزیر اعظم مودی کا وزرائے اعلیٰ کو کرونا وائرس کا ایک ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے پیغام

0

ملک بھر میں کرونا وائرس کے معاملے مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔  اب تک تقریبا 1958 لوگ اس کا زد میں آچکے ہیں۔ ہندوستان میں ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کر رہے ہیں۔  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پی ایم مودی سے بات چیت میں میزورم ، دہلی ، بہار ، تلنگانہ ، پوڈوچیری ، گوا ، تریپورہ ، اتراکھنڈ ، میگھالیہ ، ہماچل پردیش کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزی خطوں کے منتظمین شامل ہیں۔
اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کا مل کر مقابلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس کاننفرنس کے دوران کووڈ۔19 کے وائرس کو پھیلنے تارکین وطن مزدوروں اور تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل افراد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس گفتگو کے دوران ضروری اشیا کی دستیابی کے معاملات پر بھی بات کی جاسکتی ہے۔ کووڈ۔19  کے پھیلاؤ کے درمیان دوہفتے سے کم وقت میں وزیر اعظم کے ساتھ وزرائے اعلیٰ کی یہ دوسری میٹنگ ہے۔ پہلی میٹنگ 20 مارچ کو ہوئی تھی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS