راہل ، پرینکا ،مودی ، اور دیگر لیڈروں نے اجیت سنگھ کی موت پرافسوس ظاہر کیا

0

نئی دہلی: ( یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے راشٹریہ لوک دل کے لیڈر چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئےپسماندگان اور ان کے حامیوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اجیت سنگھ جی کی بے وقت موت کی خبر افسوسناک ہے ۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری تعزیت‘‘۔ محترمہ واڈرا نے کہا’’مقبول لیڈر، سابق مرکزی وزیر اور کسان دوست لیڈر چودھری اجیت سنگھ جی کے انتقال کی دلخراش خبر موصول ہوئی ۔ چودھری صاحب کی موت سے معاشرے اور سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ جینت اور آر ایل ڈی کے حامیوں کے تیئں میری گہری تعزیت ۔ ایشور چودھری صاحب کو ابدی سکون عطا کرے ‘‘۔
وزیراعظم نریندر مودی نے سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل کے بانی چودھری اجیت سنگھ جی کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے جمعرات کو ایک ٹوئٹ پیغام میں آنجہانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کسانوں کی بہبود کے لئے چودھری اجیت سنگھ کے خود کو وقف کرنے اور مرکزی حکومت میں مختلف وزاتوں میں ان کے ہنر مندانہ کام کاج کو یاد کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کےکنبے اور خیر خواہوں کے تئیں تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
مودی نے کہا ’’سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ جی کے انتقال سے کافی دکھ ہوا ہے۔ وہ ہمیشہ کسانوں کے مفادات کے تئیں وقف رہے۔ انہوں نے مرکز میں کئی محکموں کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کیں۔ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں میری خراج عقیدت ان کے کنبے اور خیر خواہوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی‘‘۔


چودھری چرن سنگھ کا کورونا انفکیشن کے سبب جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے راشٹریہ لوک دل کے صدر اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
نائیڈو نے جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ چودھری اجیت سنگھ کے زراعت اور کسانوں کی ترقی میں تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نائیڈو نے کہا ’’سابق مرکزی وزیر اور سینئر لیڈر چودھری اجیت سنگھ کے بے وقت موت کی خبر سن پر کافی رنجیدہ ہوں۔ زراعت اور کسانوں کی ترقی میں آپ کا تعاون ہمیشہ عزت سے یاد کیا جائے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری دعائیں اور تعزیت غمزدہ کنبے اور اتحادیوں کے ساتھ ہیں۔ میری عاجزانہ خراج عقیدت ‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS