نئی دہلی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں اتوار کو 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے تاریخی مشعل ریلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان ہر کھیل میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ہندوستان کا “اگلا ہدف پیرس 2024 اور لاس اینجلس 2028 ہے۔ مسٹرمودی نے کہا کہ نیوانڈیا کے نوجوان ہر کھیل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ پوری دنیا میں ہندوستان کا پرچم لہرا رہے ہیں۔ اب ہم 2024 پیرس اولمپکس اور 2028 لاس اینجلس اولمپکس کو ذہن میں رکھ کر کام کر رہے ہیں۔ اس کے لیے ٹاپس (ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم) کے ذریعے بھی کھلاڑیوں کی مدد کی جارہی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ پہلے کھلاڑیوں کو صحیح پلیٹ فارم کا انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن آج ’کھیلو انڈیا‘ انہیں تلاش بھی کر رہا ہے ، تراش بھی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہزاروں کھلاڑیوں کا کھیلو انڈیا مہم کے تحت انتخاب کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی نے بھی کھیلوں کو دیگر مضامین کی طرح اہمیت دی ہے اور ملک میں کئی اسپورٹس یونیورسٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔
ہندوستان کا ہدف اولمپک 2024 اور 2028:مودی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS