اولمپک کھلاڑیوں سے ناشتہ پر وزیراعظم مودی کی ملاقات

0
Image: Republic World

نئی دہلی (یو این آئی): وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں سے ناشتہ پرملاقات کی۔اولمپک دستے کے کھلاڑی ، بشمول نیرج چوپڑا ، جنہوں نے اولمپکس میں جیولین تھرو میں ملک کیلئے طلائی اور میرابائی چانو ، جنہوں نے ویٹ لفٹنگ میں ملک کیلئے نقرئی تمغہ جیتا ، آج صبح 7 ریس کورس روڈ پر وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچے۔وزیر اعظم نے آج ان کھلاڑیوں کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک کے 75 ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں اولمپک کھلاڑیوں کو لال قلعہ میں مدعو کیا تھا۔ اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے کھل کر ان کھلاڑیوں کی تعریف کی تھی اور ہم وطنوں سے کہا تھا کہ وہ کھلے دل سے ان کا استقبال کریں۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم اولمپک کھیلوں کے آغاز سے پہلے ہی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹوکیو میں فون پر بات کرتے ہوئے کئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ملک کو ان پر فخر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS