وزیراعظم مودی نے شہدا کو کیا سلام، کہا ملک کو ان پر فخر ہے

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہند-چین لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر شہید فوجیوں کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان شہدا پر فخر ہے اور ملک فوج کے ساتھ ہے۔
وزیراعظم مودی نے ہفتہ کو ملک میں شدید کورونا بحران کے پیش نظر مہاجر مزدوروں کو ان کے اپنے آبائی گاؤں میں روزگار مہیا کرانے کے لئے 50،000 کروڑ روپے کی غریب کلیان اسکیم کو شروع کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا ’’ بہار رجمنٹ کے جوانوں نے جو قربانی دی اس پر بہار کو فخر ہے۔ میں ان شہدا کو سلام کرتا ہوں۔ ملک فوج کے ساتھ ہے اور یہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے ہے‘‘۔ مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع کھاگڑیا کے بیلدور بلاک میں واقع تلیہار گاؤں سے اس اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اسکیم میں چھ ریاستوں کے 116 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے ۔ ان میں راجستھان ، مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ ، اترپردیش ، بہار اور اڈیشہ شامل ہیں۔ ہر ضلع میں کم از کم 25000 مزدور اس مہم میں شامل ہوں گے۔ اس طرح سے تقریبا ایک تہائی مہاجر مزدور اس مہم سے مستفید ہوں گے ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے آغاز میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے اس اسکیم کے تعلق سے معلومات دی۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی خطاب کیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS