نئی دہلی : (ایجنسی) واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ وہ کواڈ کی پہلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔ وزیراعظم اپنے تین روزہ دورہ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا
Landed in Washington DC. Over the next two days, will be meeting @POTUS @JoeBiden and @VP @KamalaHarris, Prime Ministers @ScottMorrisonMP and @sugawitter. Will attend the Quad meeting and would also interact with leading CEOs to highlight economic opportunities in India. pic.twitter.com/56pt7hnQZ8
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2021
کہ وہ اس دورے کے دوران کواڈ گروپ لیڈرز سمٹ میں شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ صدر بائیڈن،آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن اور جاپانی وزیراعظم یوشی ہائیڈے سوگا بھی ہوں گے۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے امریکہ میں مقیم ہندوستانی کمیونٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ’’واشنگٹن ڈی سی میں پرتپاک استقبال کے لیے ہندوستانی برادری کا شکر گزار ہیں۔ ہمارے غیر مقیم ہماری طاقت ہیں ۔ یہ قابل ستائش ہے کہ کیسے ہندوستانیوں نے
Grateful to the Indian community in Washington DC for the warm welcome. Our diaspora is our strength. It is commendable how the Indian diaspora has distinguished itself across the world. pic.twitter.com/6cw2UR2uLH
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2021
دنیا بھر میں اپنے آپ کو ثابت کیا ہے‘‘۔ وزیر اعظم مودی آج پانچ بڑی کمپنیوں کوالکوم ، ایڈوب ، فرسٹ سولر ، جنرل ایٹمکس اور بلیک اسٹون کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز (سی ای او) سے ملاقات کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے بھی ملاقات کریں گے۔