مودی نے نمامی گنگے سے وابستہ پروجیکٹس کا ورچوئل افتتاح کیا

    0

    وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کو اتراکھنڈ کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے ہریدوار، رشی کیش، منی کی ریتی اور بدری ناتھ میں نمامی گنگے سے جڑے متعدد پروجیکٹس کا ورچوئل افتتاح کیا۔
    مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہریدوار کے جگجیت پور میں 68 ایم ایل ڈی، سرائے میں 18 اور 27 ایم ایل ڈی کے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ساتھ ہی چنڈی گھاٹ میں گنگا میوزیم اور ریور فرنٹ کا بھی افتتاح کیا۔
    اس پروگرام میں مرکزی آبی بجلی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، گورنر رانی موریہ، وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔
    اس موقع پر ریاست کے وزیرسیاحت وآبپاشی ستپال مہاراج اور ایم ایل اے سریش راٹھور نے اتراکھنڈ کو دی گئی اس سوغات کے لیے وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرواٹرپاور گجینرسنگھ شیخاوت کا شکریہ اداکیا۔
    مسٹر ستپال مہاراج نے کہا کہ نمامی گنگے کے اس منصوبے سے گنگا صاف وستھری ہوگی اور کمبھ میلے میں آنے والے عقیدت مندوں کواچمان کے لیے خالص گنگا کا پانی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے آج کل 145 ایم ایل ڈی اسٹیشن اور چنڈی گھاٹ پر بنائے گئے بڑا گھاٹ و گنگا آبزرویشن  کا بھی افتتاح کیا ہے۔
    قابل ذکر ہے کہ نمامی گنگے کے تحت ہریدوار میں پرانے سیویج پمپنگ اسٹیشنوں کو اپگریڈ کرکے ان کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور گنگا میں گرنے والے ہریدوار کے 12 نالوں کو بھی ٹیپ کیا گیا ہے جس سے گنگا کو صاف اور آلودگی سے پاک بنانے میں کافی اہم کردار ان ایس ٹی پی اسٹیشنوں کا رہے گا ساتھ ہی نمامی گنگے کے تحت ہریدوار کے چنڈی گھاٹ پر گنگا  آبزرویشن میوزیم بھی بنایا گیا ہے جس کے تحت گومکھ سے گنگا ساگر تک گنگا سے کہانیوں اور اس کے کنارے بسنے والی تہذیب وثقافت کودکھایا گیا ہے، گنگا کس طرح سے انسانی زندگی کے لیے اہم ہے اس پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔گنگا اور جنگلی حیات سے متعلق اور ہم آہنگی کو اس میوزیم کے ذریعہ سے سمجھایا گیا ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS