وزیر اعظم مودی نے ماریشس کے وزیراعظم، سری لنکا کے صدر کے ساتھ کووڈ 19 صورتحال پر بات چیت کی

0

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کووڈ-19سے پیدا شدہ صورتحال اور دیگر امور پر ماریشس کے وزیراعظم پروند جگناتھ اور سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے کے ساتھ
 بات چیت کی۔
پروند جگنا تھ نے ہندستان میں سمندری طوفان امفان کی وجہ سے ہوئے جان و مال کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ’آپریشن سفید ساگر‘ کے تحت ہندستانی بحری جہاز ’کیسری‘ میں طبی ٹیم اور دوا اور دیگر سامان ماریشس بھیجنے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم مودی نے دونوں ممالک کے لوگوں کے مابین تعلقات اور رابطہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان بحران کے وقت میں اپنے دوستوں کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ماریشس حکومت کی کوششوں اور جگناتھ کی قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ ماریشس اپنے تجربات خاص طورپر پڑوسی جزائر ممالک کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے جس سے انہیں اس بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
دونوں لیڈران نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت کی اس میں ماریشس کے مالیاتی شعبہ کو مد د اور وہاں کے نوجوانوں کو آیورویدک طریقہ علاج کی تعلیم میں مدد پر خاص طورپر بات چیت ہوئی۔
سری لنکا کے صدر راج پکشے نے ملک میں اقتصادی سرگرمی شروع کرنے کے لئے ان کی حکومت کی طرف سے اٹھائے جا رہے اقدامات سے وزیراعظم مودی کو آگاہ کیا۔
ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے سری لنکا کے صدر کو یقین دلایا کہ ہندوستان وبا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے سری لنکا کو ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔
 دونوں لیڈران نے سری لنکا میں ہندوستان کے تعاون سے چلائے جانے والے منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے نجی شعبے کی طرف سے سری لنکا میں سرمایہ کاری بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم مودی نے دونوں ممالک کے لوگوں کی خوشحالی اور صحت مند زندگی کے لئے نیک خواہشات بھی پیش کی۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS