وزیر اعظم مودی بنگال، اڑیشہ کے دورے پر روانہ

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی خوفناک طوفان ’امفان‘ کی وجہ سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج صبح مغربی بنگال اور اڑیشہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم یہاں 11 بجے سے پہلے پہنچ گئے، وزیراعلی ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکھر نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ گورنر دھنکھر بھی وزیر اعظم مودی اور ممتا بنرجی کے ساتھ ریاست میں ہوائی سروے کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم مودی دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ شام میں ایک ایڈمنیٹریٹو میٹنگ کریں گے، یہاں ریلیف اور بحالی کے اقدامات پر وہ بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی بھونیشور کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS