نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج عالمی یوگا ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ یوگ جوڑتا ہے اور جب پورا خاندان ایک ساتھ مل کر یوگا ایکسرسائز کرتا ہے تو پورے جسم کو نئی توانائی ملتی ہے۔
وزیراعظم مودی نے اتوار کو عالمی یوگا ڈے پر کہا کہ پوری دنیا میں لوگ یوگا کررہے ہیں۔ یوگا کی شکتی سے طاقت ملتی ہے اور ایک شخص میں حیرت انگیز طور پر اس کی توانائی پھیلتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوگا نہ صرف جسمانی استعداد کو بڑھاتا ہے بلکہ ذہنی طور پر بھی انسان کو مضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا سے شخصیت نکھرتی ہے اور وہ شخص کسی بھی بحران کو موثر طریقے سے سامنا کرنے کے قابل ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS