نئی دہلی: آکاش وانی کے خصوصی پروگرام 'من کی بات' کے 65 ویں ایڈیشن میں وزراعظم نریندر مودی نے ملک سے خطاب کیا.اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دور میں ملک بھر میں مزدوروں کو ہوئی پریشانی اور دکھ تکلیف کےلئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ ان مزدوروں کی طاقت سے مشرقی ہندوستان کی ترقی کے وسیع امکانات بھی کھلے ہیں اور حکومت نے اس سمت میں اقدام شروع کردئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معیشت کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں کئی سرگرمیوں کو سجازت دے دی ہے، لیکن اب زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کا یہ راستہ لمبا ہے۔یہ ایک ایسی قدرتی آفت ہے جس کا پوری دنیا کے پاس کوئی علاج ہی نہیں ہے،جس کا ،پہلے،کبھی ،کوئی تجربہ ہی نہیں ہے،تو ایسے میں نئے نئے چیلنجوں اور اس کی وجہ سے پریشانیاں ہم تجربہ بھی کررہے ہیں۔یہ دنیا کے ہر کورونا متاثر ملک میں ہورہا ہےاور اس لئے ہندوستان بھی اس سے متاثر ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی کوئی طبقہ ایسا نہیں ہے جو مشکل میں نہ ہو،پریشانی میں نہ ہو،اور اس بحران کی سب سے بڑی چوٹ،اگر کسی پر پڑی ہے،تو ہمارے غریب مزدورطبقے پر پڑی ہیں۔ان کی تکلیف اور ان کا درد الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ہم میں سے کون ایسا ہوگا جو ان کی اور ان کے کنبے کی تکلیفوں کا تجربہ نہ کر رہا ہو۔ہم سب مل کر ان کی تکلیف اور درد کو بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعظم مودی نے مزدور اسپیشل ٹرینوں کی سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے ساتھ دن رات لگے ہوئے ہیں۔مرکز ہو،ریاست ہو،مقامی تنظیمیں ہوں،ہر کوئی دن رات محنت کررہا ہے۔جس طرح ریلوے کے ملازمین آج لگے ہوئے ہیں،وہ بھی ایک طرح سے اول صف میں کھڑے کورونا سپاہی ہی ہیں۔لاکھوں مزدوروں کو،ٹرینوں سے،اور بسوں سے،صحیح سلامت لے جانا،ان کے کھانے پینے کی فکرکرنا،ہر ضلع میں قرنطینہ مراکز کا انتظام کرنا،سبھی کی ٹیسٹنگ ،چیک اپ،علاج کا انتظام کرنا،یہ سب کام مسلسل بہت بڑے پیمانے پر چل رہے ہیں۔