وزیراعظم مودی کا انڈیاانٹر نیشنل سائنس فیسٹول میں خطاب

0

وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کو خطاب کیا۔
 خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک ایسا نہیں جس نے سائنس اور ٹکنالوجی کے بغیر ترقی کی ہو۔
 ان کا یہ بھی  کہنا ہے کہ ہندوستان نے بہت سارے عظیم سائنس دان پیدا کیے ہیں ، ہماری تاریخ قابل فخر ہے،اور ہمارا موجودہ دور بھی بڑی حد تک سائنس سے متاثر ہے۔

وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ مستقبل کی طرف ہماری ذمہ داری کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ ہماری ذمہ داری سائنس  ٹیکنالوجی اور  انسانی اقدار کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ حکومت ایجاد اور اختراع دونوں کے لئے  مدد فراہم کررہی ہے۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے لئے ماحولیاتی نظام کو مستحکم کیا جارہا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS