کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کورونا وبا کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے آج ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”کورونا وائرس ملک کے نئے حصوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حکومت ہند کے پاس اس سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم خاموش ہیں۔ انھوں نے وبا کے سامنے خودسپردگی کر دی اور اس سے نمٹنے سے انکار کر دیا ہے۔“
انہوں نے اس وقت ٹویٹ کیا جب آج ہندوستان میں کووڈ-19 کے سب سے زیادہ ایک دن میں 18،000 سے زیادہ مریض دیکھنے کو ملے۔ معاملات کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ کل 18،552 نئے معاملوں سے اس کی تعداد 5،08،953 تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ 213 ممالک میں بھارت چوتھا سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS