شہباز شریف کا پاکستان بھر میں قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی تخفیف کا اعلان

0

اسلام آباد (ایجنسیاں) : وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور کے دورے کے دوران پاکستان بھر میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران جیل حکام کو خصوصی تاکید کی کہ قیدیوں کی سہولت کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے تاکہ قیدیوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء￿ اللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو جیلوں میں قیدیوں کی سہولت اور مجموعی نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرے گی۔وزیراعظم کی جانب سے وزیر داخلہ رانا ثناء￿ اللہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کرنے کے لیے افسران شامل ہوں گے۔ شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) اسپتال لاہور کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسپتال کے دورے کے دوران وزیر اعظم کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔پی کے ایل آئی اسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اسپتال ہم نے غریبوں کی خدمت کے لیے بنایا تھا، اس اسپتال کی تعمیر سے قبل پاکستانی عوام علاج کرانے ہندوستان اور چین جاتے تھے، ہم نے زرمبادلہ بچانے کے لیے یہ اسپتال بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی اسپتال میں صرف 17 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پر الزامات لگائے گئے ہم نے اتنا پیسہ لگا کر یہ اسپتال بناکر قومی وسائل کا ضیاع کیا، اس سلسلے میں میں خود 2 مرتبہ نیب کے عقوبت خانوں میں رہ کر آیا ہوں مگر کوئی کرپشن ثابت نہیں کی گئی، 20 ارب روپے میں سے 20 پیسے بھی کرپشن نہیں نکالی جا سکی۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مجھے نیب کے عقوبت خانوں میں رکھاگیا میں نے اس اسپتال کے کروڑوں روپے بچائے، یہاں سہولیات کاکیوں فقدان ہوا؟ مریضوں سے پیسیکیوں لیے جارہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پی کے ایل آئی پورے ملک کے عوام کے لیے ہے، پی کے ایل آئی میں 20 آپریٹنگ یونٹس ہیں۔ان کا کہنا مزید کہنا تھاکہ میں نے ایک مخیر شخصیت کے ذریعے اس اسپتال کیلئے مشینری منگوائی، غریبوں کا علاج کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS