وزیرا عظم نریندر مودی نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ”امفان طوفان“ سے ہونے والے نقصانات کا فضائی جائزہ لیا۔
وزیرا عظم مودی اور ممتا بنرجی کے ساتھ گورنر جگدیپ دھنکھر اور مرکزی وزیر دھرمیندر،بابل سپریہ،پرتاب چندر سارنگی اور دیبا شری موجوو رہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جائزہ لینے کے بعد بنگال کے لئے ایک ہزار کروڑ روپئے کی ایڈوانس امداد کا اعلان کیا۔
بنگال حکومت کے مطابق ریاست میں اب تک 80افراد کی موت ہوچکی ہے۔
اس دوران وزیراعظم مودی نے کہا بحالی ، تعمیر نو سے متعلق تمام پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ مغربی بنگال آگے بڑھے۔ اس آزمائشی وقت میں مرکز مغربی بنگال کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے کہ بنگال ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔
اس کے علاوہ وزیراعظم مودی نے بنگال میں طوفان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 2 لاکھ اور زخمیوں کے لئے،50,000 روپے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ، "میں یہاں بنگال میں سب کو یقین دلانے کے لئے آیا ہوں کہ بحران کے اس وقت میں آپ کے ساتھ مرکزی حکومت کھڑی ہے۔"