ممبئی میں پلیٹ فارم ٹکٹ 5گنا مہنگا

0

ممبئی (ایجنسیاں):ممبئی سمیت آس پاس کے کل 7ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ اب 10 روپے کے بجائے 50 روپے میں ملے گا۔ سینٹرل ریلوے نے ان اسٹیشنوں پر ٹکٹ کی قیمتوں میں 5گنا اضافہ کیاہے، جن اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت بڑھائی گئی ہے، ان میں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینل(سی ایس ٹی)، دادر اور لوکمان تلک ٹرمینل شامل ہیں۔ ریلوے کے مطابق کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیاہے۔ مہنگے ٹکٹ کی وجہ سے کم لوگ اسٹیشن پہنچیں گے۔ گرمی کے موسم کیلئے بھی منصوبہ تیار کیا جارہا ہے، تاکہ کم سے کم لوگ اسٹیشن آئیں۔ ممبئی کے باہری اسٹیشنوں جیسے تھانے، کلیان، پنویل اور بھیونڈی روڈ اسٹیشنوں پر بھی پلیٹ فارم ٹکٹ 50 روپے کا ہوگیاہے۔ سینٹرل ریلوے کے سی پی آر او شیواجی ستار نے کہا کہ پلیٹ فارم ٹکٹ کی نئی شرحیں 24فروری سے ہی نافذ ہوگئی ہیں اور یہ شرحیں 15جون تک جاری رہیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS